Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیخلاف عوامی تعاون ناگزیر قرار

شائع 18 جون 2020 09:26am
فائل فوٹو

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام کا بھرپور تعاون بے حد ضروری ہے۔ کورونا سے زیادہ  متاثرہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مختلف اضلاع کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ماسک اور سماجی فاصلہ اپنانے سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہوگا۔ عوام ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے مکمل خاتمے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ کورونا کے ساتھ احتیاطی تدابیر اپنا کر معمولات زندگی سرانجام دیئے جاسکتے ہیں۔

عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ کورونا پر قابو پانے  کیلئے ہر فرد کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کا مقصد عوام کی حفاظت ہے۔